کورونا وائرس پاکستان پہنچ گیا، پہلا کیس کراچی میں سامنے آگیا

0
22
Corona virus hits pakistan. Government confirms - Urdu

کراچی: ایران سے پاکستان آںے والے ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ متاثرہ شخص یحیی جعفری اوراس کے اہل خانہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص میں کورونا وائرس کی علامات 18 فروری کو ایران میں ہی ظاہرہوگئیں تھیں جبکہ وہ 20 فروری کو پاکستان پہنچا تھا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ شخص اور اسکے اہل خانہ کو آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے اور ائیرپورٹ پرسرویلنس بڑھا دی گئی ہے۔ ترجمان حکومت سندھ مرتضی وھاب نے انکشاف کیا ہے کہ یخیی جعفری کو ائیرپورٹ پر سکین نہیں کیا گیا۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے اور دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید پڑھیں: برائن لارا نے ملتان سلطان کو جوائن کرلیا، پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

ذرائع کے مطابق، کیسز سامنے آنے کے بعد حکومت نے ایران سے پچھلے پندرہ روز کے دوران پاکستان آںے والے تمام افراد کا سکین کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوراس کے بعد ایران سے پروازیں متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.