چوہدری نثار کی لندن میں اہم ملاقاتیں، سیاسی مستتقبل سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔

0
39
Ch Nisar visited Shahbaz Sharif in London-Urdu

اسلام آباد: سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان شہبازشریف کی خصوصی دعوت پرلندن گئے۔ اس بات کا انکشاف سینئرصحافی عمران یعقوب نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کچھ اہم امورپربات چیت کیلئے چوہدری نثار کولندن بلایا، جبکہ انکی نوازشریف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

یادرہے، چوہدری نثارعلی خان نے الیکشن 2018 سے قبل میاں نوازشریف اور دیگرپارٹی رہنمائوں سےاختلافات کےباعث ن لیگ سے راہیں جداکرلیں تھیں اورانہوں نے تاحال کسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی تاہم، یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ چوہدری نثار بہت جلد اپنے سیاسی مستقبل کافیصلہ کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.