پاکستان نےکروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، رعد دوئم 600 کلومیٹرتک اپنے ہدف کونشانہ بناسکتا ہے۔

0
25
Pakistan successfully launched Raad-II - Urdu

راولپنڈی: پاکستان کا رعد 2 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، میزائل 600 کلومیٹرتک فضا سے زمین اورسمندرمیں اپنےہدف کوباآسانی اورکامیابی سےنشانہ بناسکتا ہے۔ ترجمان پاک فوج

آئی ایس پی آر کےمطابق، میزائل جدیدٹیکنالوجی سے لیس ہے اورپوری مہارت سے اپنے ہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کے کامیاب تجربے پروزیراعظم پاکستان عمران خان اورصدر پاکستان عارف علوی نےسائنسدانوں اور انجینئر ز کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیربات چیت سے حل نہیں ہو گا: آرمی چیف اوروزیراعظم کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو واضح پیغام

اس موقع پرڈی جی اسٹریٹجک لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز،چئیرمین نیسکام اور دیگر سینئئر افسران بھی موجود تھے۔

یادرہے، اس سے قبل پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا بھی کامیاب تجربہ کیاجو290 کلومیٹر تک ہر قسم کے وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ تجربہ آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ کی تربیتی مشق کا حصہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.