پاکستان بھارت کوہراکرکبڈی کاسلطان بن گیا، بھارتی میڈیا میں پاکستان پرشدید تنقید

0
188
Pakistan beat India in the Kabaddi world cup final-Urdu

لاہور: پاکستان نے کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دیکرورلڈکپ اپنے کام کرلیا۔ فائنل میچ انتہائی سنسنی خیزاوردلچسپ رہا اوردونوں ٹیموں نےشاندارکھیل کامظاہرہ کرتے ہوئےایک دوسرے پرسبقت حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی.

بھارتی ٹیم اورانتظامیہ نے امپائرزکے فیصلوں پرکئی مرتبہ ریویو لیئے جن میں انہیں کامیابی حاصل نہ ہوئی اوریوں پاکستان نے یہ مقابلہ 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے جیت کرپہلی باراعزاز اپنے نام کرلیا۔

مزیدپڑھیں: نعیم الحق کی نمازجنازہ اداکردی گئی، تدفین گزری قبرستان میں ہوگی

یادرہے، بھارت اس سے پہلے چھ بار کبڈی کا چیمپیئن رہ چکا ہے اورکبڈی ورلڈکپ فائنل میں یہ اسکی پہلی شکست ہے۔ ورلڈکپ میں ایران نے تیسری جبکہ آسٹریلیا نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

ورلڈکپ فائنل کے مہمان خصوصی گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورتھے جبکہ دنیا بھرسے کبڈی کے شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.