میجر لطیف خلیق کی تحریک انصاف میں شمولیت، غربی باغ کی موروثی سیاست میں تبدیلی متوقع

0
13
Touseef Abbasi program

اسلام آباد (کے این این) سابق رہنماء جماعت اسلامی آزادکشمیروسابق امیدوارحلقہ غربی باغ میجر لطیف خلیق نے صدرتحریک انصاف آزادکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورمرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف توصیف عباسی کی موجودگی میں تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، آج تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹریٹ واقع اسلام آباد میں ایک باقعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کی. تقریب میں میجر لطیف نے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا، صدر تحریک انصاف بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ہار ڈال کرانکو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ میجر لطیف کی شمولیت سے تحریک انصاف کو مزید تقویت ملی ہے اورغربی باغ کی سیاست میں تبدیلی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف توصیف عباسی کا کہنا تھا کہ میجر لطیف خلیق کی باضابطہ تحریک انصاف میں شمولیت سے حلقہ غربی باغ میں تبدیلی کی آواز مزید مضبوط ہو چکی ہے. میجر لطیف خلیق صاحب کو میجر فورس کے ہمراہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہتا ہوں. تقریب سے صدر تحریک انصاف آزادکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بھی خطاب کیا. تقریب میں حلقہ غربی باغ کی قیادت سمیت تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں اور میجر فورس کے کارکنان نے شرکت کی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.