مفتی تقی عثمانی دنیا کی سب سے بااثرترین مسلم شخصیت قرار۔ عمران خان بھی ٹاپ ٹین میں شامل

0
14
Mufti Taqi Usmani named on leading most influential Muslim - Urdu

رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹیڈیز نے 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست جاری کردی۔

اسلام آباد: مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی کو دنیا کی سب سے بااثر مسلمان شخصیت قرار دے دیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹیڈیز کی جانب سے جاری کردہ 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں کیا گیا۔ فہرست میں مزید کئی پاکستانی بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، بااثر مسلمانوں کی اس فہرست میں پاکستانی کے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کو پہلے نمبر پررکھا گیا ہے، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای دوسرے، متحدہ عرب امارات کے زید بن النہیان تیسرے، سعودی فرمانروا شاہ سلمان چوتھےاوراردن کے شاہ عبداللہ پانچویں نمبر پرہیں۔ رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹیڈیز سینٹر نے بااثر اسلامی شخصیات کے علاوہ دنیا کے بااثر ترین سیاسی رہنماوں کی فہرست بھی جاری کی ہے جس میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو سال کی بہترین بااثر شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا نےامریکہ کوتباہی کے دہانے پرپہنچادیا۔

اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کے باعث نمایاں مقام حاصل کرنے والی بااثر شخصیت کی فہرست میں پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، گلوکارہ عابدہ پروین، سماجی کارکن بلقیس ایدھی، جے یو آئی ف کے رہنما مولانا فضل الرحمن، ن لیگ کے قائد میاں محمد نوازشریف اور کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق کے نام بھی شامل ہیں۔ رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹیڈیز سینٹر ہر سال نامور اسلامی شخصیات کے ناموں کی فہرست جاری کرتا ہے، روایت برقرار رکھتے ہوئے رواں سال بھی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں کئی پاکستانی شخصیات کو شامل کر کے پاکستان کی اسلامی دنیا میں اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.