مشتعل مظاہرین کا پولیس اور رینجرز پر حملہ 18 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے | News Lens Pakistan

0
18


بہاولنگر:(عبدالغفار صدیقی) ماڑی میاں صاحب کے قریب مین ہائی وے پر مذہبی تنظیم کا دھرنا جاری ، مشتعل مظاہرین ؎ کا پولیس اور رینجرز پر حملہ 18 پولیس  اہلکار زخمی ہوگئے۔

بہاولنگر میں مذہبی تنظیم کے سینکڑوں کارکنوں نے بہاولنگر سے لاہور ملتان دیگر اضلاع کو جانیوالی مین ہائی وے روڈ ماڑی میاں صاحب قادری مل کے قریب 48 گھنٹے سے دھرنا دے کر بند کی ہوئی ہے۔ جس سے ٹریفک کے سلسلے میں شدید مشکلات درپیش ہیں پولیس انتظامیہ نے روڈ کھلوانے کی کوشش کی تو مشتعل مسلح کارکنان نے پولیس کے تین اہلکاروں کو اغواء کرلیا اور باقی کو تشدد کا نشانہ بنایا کوریج کرنے والے دو میڈیا نمائندوں کو بھی اغواء کرکے تشدد کیا۔ کیمرے سامان چھین لیا اور بعد ازاں میڈیا نمائندوں اور پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیا۔ رینجرز طلب کی گئی ایک رینجر اہلکار کو پکڑ کر لے گئے جسے رینجرز نے کاروائی کرکے چھڑوالیا مظاہرین نے تشدد کرکے 4 ایس ایچ اوز سمیت 18 اہلکاروں کو زخمی کردیا پولیس رینجرز نے جوابی ہوائی فائرنگ کی تصادم میں عبدالغفور نامی نوجوان جاں بحق اور ایک کارکن زخمی ہوگیا پولیس نے تھانہ تخت محل میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت واقعات کی دو ایف آئی آرز درج کرلیں ہیں



Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.