مسئلہ کشمیربات چیت سے حل نہیں ہو گا: آرمی چیف اوروزیراعظم کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو واضح پیغام

0
22
UNSG met with COAS & PM-Urdu

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں انہیں مسئلہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل انتونیوگوتویس کے کہنا تھا کہ پاکستان آنے سے قبل مجھے علم نہیں تھا صورتحال اس قدر کشیدہ ہے۔ یہ انکشاف سینئرصحافی سمیع ابراہیم نے ایک سوشل میڈیا پروگرام میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے سیکرٹری جنرل یو این کو واضع الفاظ میں بتا دیا ہے کہ اب مسئلہ کشمیر بات چیت سے حل نہیں ہوگا، اور ہمارے صبرکاپیمانہ لبریزہوچکاہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے وزیراعظم عمران خان کوکئی باتوں پرعملداآمد کایقین دلایا ہے، آرمی چیف نے انتونیوگوتویس سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل ہوناچاہیئے۔

مزیدپڑھیں: نعیم الحق آہوں وسسکیوں میں سپردخاک

سمیع ابراہیم کے مطابق، اسرائیل کو یہ بھی معلوم نہیں کہ ہندوستان میں ہندو ہٹلر کو ہیرو مانتے ہیں جو کہ یہودیوں کا سب سے بڑا دشمن تھا۔ واضع رہے۔

واضح رہے، اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دورہ پاکستان کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اوربھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر تحمل کا مظاہرہ کریں، فوجی مبصرگروپ کو اپنے علاقوں میں رسائی دیں تاکہ آزادانہ تحقیقات کا آغاز ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ضروری ہے، اسلامو فوبیا کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.