شاہد آفریدی نے اپنی پانچویں بیٹی کانام تجویزکرنیوالے شخص کیلئے بڑے انعام کا اعلان کردیا

0
26
Afridi announced prize for naming her daughter-Urdu

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹِم کے سابق کپتان اور مائیہ ناز آل رائونڈرشاہد خان آفریدی نے اپنی نومولود بیٹی کا نام تجویز کرنیوالے کیلئے سوشل میڈیا پرمداحوں سے تجاویز مانگ لیں۔

شاہد آفریدی کے ہاں پانچویں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنی نوزائیدہ بیٹی کو گود میں اٹھاکراپنی چاروں بیٹیوں کے ہمراہ تصویرشیئر کی تھی جو سوشل میڈیا پرمقبول ہوئِ تھی۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹرپر ایک پوسٹ میں اپنی نومولود بیٹی کیلئے مداحوں سے نام تجویز کرنے کی درخواست کرتے ہوئے اعلان کیا ہےکہ جس کا تجویز کردہ نام وہ پسند کریں گے اسے انعام بھی دیا جائیگا۔

مزیدپڑھیں: چوہدری نثار کی لندن میں اہم ملاقاتیں، سیاسی مستتقبل سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔

آفریدی نے ٹویٹ میں اپنی باقی چار بیٹیوں اقصی، انشاء، عجوہ اور اسمارہ کے نام ٹیگ کرتے ہوئے مداحوں کونئی بیٹی کا نام بھی سے تجویز کرنے کا کہا ہے۔ انکی جانب سے اس ٹویٹ کے بعد سیاحوں کی جانب سے نام تجویز کرنے کا سلسلہ جاری ہے اوربڑی تعداد میں مداح کئی منفرد نام تجویزکررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.