راولپنڈی میں تیرہ سالہ لڑکی کے ہاں بچی کی پیدائش، پڑوسیوں نے درندگی کی انتہاکردی۔

0
14
Minor raped by neighbor gives birth to baby in Rawalpindi - Urdu

راولپنڈی: راولپنڈی کے ایک پوش علاقے میں محلے داروں نے ایک تیرہ سالہ لڑکی کو اجتماعی ذیادتی کانشانہ بنایا، یہ عمل باردھرانے پرلڑکی حاملہ ہوگئی اوراب اس نے ایک بیٹی کو جنم دیا ہے۔

والد کے مطابق، بیٹی باربارپیٹ میں درد کی شکائیت کرتی تھی مگرگھروالوں نےابتدا میں معدہ کا درد سمجھ کرنظراندازکیا۔ جب کچھ مہینے گزرگئے تومعائنہ کروانے پرحقیقت معلوم ہوئی تو پورے خاندان پرکہرام ٹوٹ پڑا۔ والد کا کہنا تھا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتا کہ ایسے لوگ درندگی پراترآئیں گے جنہیں میری بیٹی انکل کہتی تھی۔ پولیس نے محلے کے ہی 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: خواتین کوایک گائے، ایک بھینس اور3 بکریاں دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان

لڑکی کے والد کاکہنا تھا کہ مجھےشروع سے ہی ڈرایا دھمکایا گیا، مجرمان کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں اوراپنی عزت اچھلنے کے خوف سے میں خاموش رہا۔ اسی طرح ان درندوں نے میری بیٹی کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی، جس سے وہ بھی خوف میں مبتلا تھی۔ والد نےمجرمان کوسرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق جون 2019 میں یہ واقع پہلی بار پیش آیا جس میں لڑکی کو اس کے ہمسائے کی جانب سے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور لڑکی کو دھمکایا گیا۔ اب اس کے والد نے اردوپوائنٹ سے بات کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو سرعام پھانسی دی جائے کیونکہ میری بیٹی جنہیں انکل کہتی تھی، انہوں نے ہی اس کے ساتھ یہ سلوک کیا ہے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.