خواتین کوایک گائے، ایک بھینس اور3 بکریاں دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان

0
13
Will give the nation good news. Imran Khan - Urdu

لیہ: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کوبڑی خوشخبریاں سنائیں گے۔ خواتین کو گھرچلانے کیلئے کیلئے1گائے، 1بھینس اور3بکریاں دیں گے جبکہ نوجوانوں کوہرسال50 ہزاراسکالرشپ اورہرماہ 80 ہزارلوگوں کوبلاسود قرض دیں گے، ان خیالات کا اظہار عمران خان نے لیہ میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم ایسا قانون لارہے ہیں کہ اگر کسی کے پاس وکیل کرنے کے پیسے نا ہوں تو اسے وکیل حکومت مہیا کرےگی، 60 ہزار خاندانوں کو ہیلتھ کارڈز دیں گے اورپرائیویٹ پسپتالوں کوآلات کی خریداری پرکسٹم ڈیوٹی معاف کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم لنگرخانے اور پناہ گاہیں بنارہے ہیں، یکساں تعلیمی نظام لےکرآرہے ہیں، سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی حاضری کویقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی لانے کیساتھ پولیس کے نظام میں بہتری کیلئے بھی کوششیں کررہے ہیں۔

مزیدپڑھیں: انتظامیہ مولاناعبدالعزیزسے لال مسجد کا قبضہ چھڑانے میں ناکام، اگلا اقدام کیاہوگا تفصیلات سامنے آگئیں

آئی جی پنجاب شعیب دستگیرکومبارکباد دیتے ہیں انکا کہنا تھا کہ میں نے یہ حکم دیا ہے کہ چھوٹے چوروں کے بجائے بڑے چوروں پرہاتھ ڈالیں۔ ملک قرضوں کے بوجھ تلے دباہوا ہے مگر اب کرنٹ اکائونٹ خسارہ 75 فیصد کم ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان میں بیرونی ممالک سے سرمائیہ کارآرہے ہیں اورجلد بڑی خوشخبریاں سننے کو ملیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.