برائن لارا نے ملتان سلطان کو جوائن کرلیا، پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

0
16
Brine Lara joined Multan Sultan

ملتان: پاکستان سپرلیگ 5 میں ملتان سلطان کے ایک نوجوان بلے بازنے اپنے روشن مستقبل کی نوید سنادی ہے۔ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے اس بلے باز کا اسٹائل شہرہ آفاق ویسٹ انڈیئن بلے باز برائن لارا سے ملتا ہے اور اسی وجہ سے انہیں تماشائیوں نے برائن لارا کا نام دے دیا دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف صرف 29 گیندوں پرنصف سنچری بنانے والے ذیشان اشرف اب تماشائیوں اور مینیجمنٹ کی نگاہ کا مرکزبن گئے ہیں۔ ذیشان اشرف کے والدین سے ایک انٹرویو میں ذیشان کے بیٹنگ انداز کے بارے میں پوچھا گیا توانہوں نے بتایا کہ گھر میں سب اسے برائن لارا کہتے ہیں، وہ برائن لارا کے نام سے مشہور ہیں۔

مزیدپڑھیں: پاکستان نےکروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، رعد دوئم 600 کلومیٹرتک اپنے ہدف کونشانہ بناسکتا ہے۔

ذیشان کے والد کا کہنا تھا کہ وہ بیٹے کا میچ دیکھنے ملتان سٹیڈیم ضرور جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ذیشان کو کھیلتا دیکھ کرسارے خاندان کو بہت خوشی ملی ہے، وہ بہت محنتی بچہ ہے اور ہم سب اسکی کامیابی کیلئے دعاگوہ ہیں۔ ذیشان اشرف سے جب انکی کارکردگی سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اپنی عمدہ فارم کوبرقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں اور وہ قومی ٹیم میں جلد جگہ بنانےکی خواہش بھی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پرامید ہوں کہ اپنی عمدہ کارکردگی کے باعث آنے والے ورلڈکپ میں ٹیم کاحصہ بننے میں کامیاب ہوجائونگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.