امریکہ تباہی کے دہانے پرپہنچ گیا، کورونا وائرس سے تباہی کے نئے ریکارڈ بننے لگے۔

0
33
Corona hits America - Urdu

امریکہ میں ایک ہی دن 2 ہزار 228 ہلاکتیں، ہلاکتوں کی تعداد چھبیس ہزارسے بڑھ گئی

واشنگٹن : کورونا وائرس نے امریکہ میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلادی ہے اورایک ہی دن میں 2 ہزار 228 ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔ اس سے قبل 11 اپریل کو امریکہ میں ایک ہی دن میں 2 ہزار سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق، امریکہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2 ہزار سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں 2 ہزار 228 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں جو کہ کورونا کے باعث کسی بھی ملک میں ایک ہی دن میں ریکارڈ کی جانے والی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

کورونا کے نئے کیسز اور اموات سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے عالمی میٹر کے مطابق امریکہ میں گزشتہ روز کورونا کے اس حساب سے امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ کیے جانے والے کورونا کے کیسز تقریباََ 27 ہزار بنتے ہیں۔ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 86 ہزار سے زائد ریکارڈ کی گئی تھی جو کہ اب بڑھ کر 6 لاکھ 13 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

اس کے علاوہ پوری دنیا میں اس وقت کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکہ میں ریکارڈ کی گئی ہیں جہاں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 26 ہزار 47 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اٹلی جو کہ ایک وقت میں کورونا وائرس سے ہونے والی مسلسل ہلاکتوں کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا تھا وہ ہلاکتوں کے اعتبار سے اب دوسرے نمبر پر ہے۔

اٹلی میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار 67 ہے۔ امریکہ اور اٹلی کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کرنے والا ملک اسپین ہے جہاں 18 ہزار 255 افراد مہلک وائرس کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کرنے والے ممالک کی فہرست میں فرانس کا چوتھا نمبر آتا ہے جہاں پر ریکارڈ کی جانے والی ہلاکتوں کی تعداد اب تک 15 ہزار 729 ریکارڈ کے گئی ہے۔

اس کے بعد پانچویں نمبر پر برطانیہ آتا ہے جہاں پر مہلک وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 12 ہزار 107 ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ کرنے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ بدستور پہلے نمبر پر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.