آج کا دن تاریخ اسلام کا ہی نہیں بلکہ پوری کائنات اور انسانیت کیلئےعظیم ترین دن ہے: پیرذاکراحمد نقشبندی

0
99
Zakir Ahmed Khan News

کراچی (کے این این) تبلیغ صوفیا دعوت الی الخیرکے امیر مولانا ذاکر نقشبندی نے کہا ہے کہ تاجدار مدینہ ۖ کی تعلیمات کی روشنی میں اپنی ذات سے لے کر معاشرے تک پھیلے ہوئے ہر مرحلے میں اصلاح کا عمل شروع کردیا جائے تو دیکھتے ہی دیکھتے ہمارے مسائل دم توڑ جائیں گے اور معاشرہ جنت کانمونہ بن جائے گا، آج اخوت اور امن و خیر سگالی کی فضا قائم کرنے کے لئے اسوئہ رسولۖ کی پیروی ضروری ہے۔

عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر جاری بیان میں مولانا ذاکر نقشبند ی نے کہا کہ نبی آخر الزمان حضرت محمدۖ کے یوم ولادت کے مبارک موقع پر اہل وطن اور تمام مسلمانان عالم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا آج کا مقدس دن ہمارے لئے تذکیروتجدید عہد کادن ہے تاکہ اہل اسلام تعلیمات نبویۖ سے اپنا رشتہ مزید مضبوط بنا کر اپنے معاشرے ہی نہیں بلکہ اس کرہ ارض کو جنت نظیر بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوںنے کہا کہ آپ کی آفاقی تعلیمات کاخلاصہ یہ ہے کہ زندگی کے ہر معاملے میں میانہ روی اختیار کی جائے، کسی بھی حالت میں انصاف کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے اور ٹوٹے ہوئے رشتوں کو پھر سے جوڑ دیا جائے۔ آپ کی تعلیمات دکھی انسانیت کے لئے خوشیوں کی نوید ہیں۔ گر تاجدار مدینہ ۖ کی تعلیمات کی روشنی میں اپنی ذات سے لے کر معاشرے تک پھیلے ہوئے ہر مرحلے میں اصلاح کا عمل شروع کردیا جائے تو دیکھتے ہی دیکھتے ہمارے مسائل دم توڑ جائیں گے اور معاشرہ جنت کانمونہ بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خاتم النبین آنحضرت محمد ۖ صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ ساری بنی نوع انسان اور تمام کائنات کے لئے رحمتہ العالمین بن کر تشریف لائے۔ اس لحاظ سے 12ربیع ا لا ول کا دن تاریخ اسلام کا ہی نہیں بلکہ پوری کائنات اور انسانیت کاعظیم ترین دن ہے۔ آج اخوت اور امن و خیر سگالی کی فضا قائم کرنے کے لئے اسوئہ رسولۖ کی پیروی ضروری ہے کیونکہ ہماری بقا اور دینی و دینوی کامیابی اسی اسوئہ حسنہ کی مکمل پیروی پر منحصر ہے۔انہوں نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کے اس عمل سے دنیا میں موجود ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.